کراچی ، نادرا آفس سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالے ملزم کے اہم انکشافات

5 Years ago

کراچی کے علاقے لانڈھی میں نادرا کے دفتر سے شناختی چوری کرنے والے ملزم نے اہم انکشافات کر ڈالے ۔

ملزم ولیدحسین نے بطور ایجنٹ کام کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کا کہنا ہے اس نے شہریوں سے شاختی کارڈ بنانے کے لئے پیسے لئے تھے۔

پولیس حراست میں ملزم ولید حسین نے بتایا کہ پیسے دینے والے افراد بار بار اس سے شناختی کارڈ کا تقاضا کر رہے تھے۔ ملزم نے اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر چوری کی 7 وارداتوں کا اعتراف کیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے ہیں۔

ملزم سے اس کی سیاسی جماعت سے وابستگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔