بالی وڈ اداکار سلمان خان انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے ڈرگئے

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے نئی فلم “بھارت” اور “نوٹ بک” سے عاطف اسلم کا گیت نکال دیا۔بالی وڈ اسٹار اور دبنگ اداکار سلمان خان انتہا پسند وں کی دھمکیوں سے ڈرگئے اور اپنی نئی فلم “بھارت” اور “نوٹ بک” سے عاطف اسلم کا گیت نکال دیا ہے۔انتہاپسندوں نے پاکستانی گلوکار کے گیت پرفلموں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جس کےبعد سلمان خان نے فلم “بھارت” کیلئے راحت فتح علی کا گانا ریکارڈ کیاتھا جو اب فلم کا حصہ نہیں ہوگا۔سلمان خان کے کہنے پر ہی نوجوت سنگھ سدھو کو کپل شرما شو سے آؤٹ کیا گیا۔ سلمان خان کپل شرما شو کے پروڈیوسر ہیں