مقبوضہ وادی میں جعلی آپریشن، 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے جعلی آپریشن کرتے ہوئے ضلع کلگام میں فائرنگ کرکے مزید پانچ نوجوانوں کوشہید کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک گھر کو بھی تباہ کردیا ہے،آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس اور اسپیشل گروپ کی جانب سے کیا گیا جب کہ علاقے میں ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے آپریشن اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت کےخلاف شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے احتجاج کو روکنے کیلئے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے