افغان صوبے لغمان میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے

افغان صوبے لغمان میں ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچےبھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کےمطابق افغان صوبے لغمان میں کابل جلال آباد ہائی وے پر دوگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔تصادم کےنتیجےمیں چھ افراد موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کےمطابق جاں بحق افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی بےاحتیاطی کے باعث پیش آیا ہے