فیصل آباد: لڑکے نے 35 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا

گلشن علی کے علاقے میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔ محلے کے لڑکے نے 35سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔گلشن علی کے علاقے میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں محلے کے لڑکے نے 35 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔متاثرہ خاتون رمضان بی بی گلی میں جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار لڑکا تیزب پھینک کر فرار ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو نےکارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بھی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔