نسل پرستانہ الفاظ،سرفراز کو پاکستان واپس بھیجے کا فیصلہ

جوہانسبرگ:نسلی پرستانی الفاظ کہنے پر سرفراز احمد کو آئی سی سی کی جانب سے لگنے والی چار میچوں کی پابندی کے بعد وطن واپس بھیجنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے انسداد نسل پرستی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اب پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے ان کو واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ہے جبکہ آئی سی سی اس معاملے پر ایک اور سماعت کریگا۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کپتان ڈوپلسیز اور فیلکوایو سے معافی بھی مانگی تھی۔چوتھے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جبکہ سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے