
جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہوگا ، شہزاد اکبر
6 Years agoاسلام آباد :وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جعلی اکانٹس کیس کے فیصلے کا اثر پاناما کیس سے زیادہ بڑا ہوگا، ای سی ایل سے نکالا گیا نام دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہوگا ، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے کام میں خلل سے بچنے کےلئے نکالنے کا کہا گیا ، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سے متعلق نیب تحقیقات کرے گا ، تحقیقات میں شواہد ملنے پر نام دوبارہ ای سی ایل میں آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ کیس کے فیصلے کا اثر پانامہ کیس سے زیادہ ہوگا ، جے آئی ٹی نے زمینوں پر قبضے اور بیرون ملک پراپرٹیز کی نشاندہی کی ، سپریم کورٹ کے ریمارکس پر کیس کا رخ بدلنے کی کوشش کی گئی ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پر کیس کا رخ بدلنے کی کوشش کی گئی، جعلی اکاؤنٹس کیس کے فیصلے کا اثر پاناما کیس سے زیادہ بڑا ہوگا۔