ٹرمپ کی برگر پارٹی، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

آج امریکا میں ایک تصویر کے بڑے چرچے ہیں، پچیس روز سے لاکھوں سرکاری ملازمیں تنخواہ کےمنتظر ہیں جبکہ ایک شخص اپنی جیب سے تین سو برگر ، پیزے اور فرنچ فرائز منگوا کر شوخیاں مار رہا ہے جیسے پہلی بار پلے سا کھلا رہا ہو ۔

یہ کوئی برگر کی دکان ہے نہ فرنچ فرائز کا ڈھابانہ ہی پیزا کا اسٹال، یہ ہیں دنیا کے سب سےطاقتور ملک کے ارب پتی صدر کا بھونڈا پن پچیس روز سےامریکاکےلاکھوں سرکاری ملازم تنخواہ کے انتظار میں ہیں ،لیکن ٹرمپ بہادر اپنے بھوکےپن کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں۔ امریکی کی نیشنل چمپئین فٹ بال ٹیم کے اعزاز میں ٹرمپ صاحب نے دعوت کا اہتمام کیا لیکن شٹ ڈاون کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کا کچن بھی بند تھا اس لئے اپنے پلے سے تین سو ٹھنڈےبرگر ، پیزے اور فرنچ فرائز منگوا لیے۔

فضول خرچی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو تنقید کا بازار گرم ہو گیا، 25 روز سے لاکھوں سرکاری ملازم تنخواہ کے انتظار میں ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ لوگوں کے پاس انسولین کے پیسے نہیں اور آپ بھونڈے طریقے سے اپنی نمائش کرکے ان کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ ہر کوئی اپنے غصے کا اظہار کر رہا ہے لیکن ٹرمپ صاحب اپنے برگرز ، پیزے اور فرنچ فرائز کے ساتھ بہت خوش ہیں نہیں یقین تو تصاویر کو خود دیکھ لیں۔