شہر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادوایات کا مکروہ دھندہ عروج پر

(لاہورنیوز) محکمہ داخلہ کے مطابق شہر میں غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طریقے سے درآمد کی جانے والی ادویات کی بھر مار ہے۔ان میں سے زیادہ تر ادویات جان بچانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔ بڑے ہسپتالوں کے باہر بیشتر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر سر عام لائف سیونگ ڈرگز فروخت کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہجان بچانے والی ادویات بلیک میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور غیرمعیاری ادویات میں کینسر، فالج، پھیڑو ں، دل کی بیماریوں، جلدی امراض، بلڈ پریشر، سمیت دیگر بیماریوں کی ادوایات شامل ہیں ۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں محکمہ صحت کو ایسی ادویات سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔متعلقہ میڈیکل سٹورز کیخلاف ایکشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔