مغرب سے آنے والی ہوائوں سے سردی کی شدت برقرار، موسم سرد اور خشک رہے گا

(لاہور نیوز) شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے اور مغرب سے آنے والی ہوائوں کی وجہ سے مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ درجہ حرارت کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے میں بارش کے بھی کوئی امکانات موجود نہیں۔