مصری شاہ پولیس نے سائیکل چور گروہ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا

مصری شاہ پولیس کی کارروائی کے دورانسائیکل چور گروہ کے تین جبکہ فانی ڈکیت گینگ کے دو ملزم دھر لیےگئے۔ سائیکل چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزموں کے قبضے سے متعدد سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ۔ ملزمان کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لگایا گیا ۔ ڈی ایس پی مصری شاہ زوالفقار بٹ کا کہنا تھا کہ غریب شہریوں کی سائیکل لوٹ کر انہیں مالی نقصان پہنچایا جاتا تھا ۔ ڈی ایس پی مصری شاہ نے مزید بتایا کہ ڈکیتی، کی وارداتوں میں ملوث فانی گینگ کے دو ملزموں سے موبائل فون، پستول اور ڈیڑھ لاکھ نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔