14-احادیث صحیحہ
Ahadees e Sahiha Chapter - 14
حدیث نمبر 2000
عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے بچے کے بارے میں اپنے شوہر سے جھگڑا کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا: عورت جب تک شادی نہ کرلے بچے کی زیادہ حقدار ہے۔...
Hadith No: 2000
حدیث نمبر 2001
سالم بن عبداﷲ (بن عمر) رحمۃ اﷲ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: عورت پردہ ہے، جب یہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اسے مزین کرکے دکھاتا ہے، اور جب یہ اپنے گھر میں ہو تو اﷲ کے بہت نزدیک ہوتی ہے۔...
Hadith No: 2001
حدیث نمبر 2002
میمون بن مہران رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ معاویہ نے ام درداء رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام بھیجا، ام درداء رضی اللہ عنہا نے شادی کرنے سے انکار کر دیا، اور کہنے لگیں کہ میں نے ابو درداء رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ…...
Hadith No: 2002
حدیث نمبر 2003
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے (ان کے گھروں میں)ان کے شوہروں کی اجازت کے بغیر بات کرنے سے منع فرمایا...
Hadith No: 2003
حدیث نمبر 2004
ربیع بن سبرہ جہنی رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے سے منع فرمایا (فتح مکہ کے زمانے میں عورتوں سے متعہ کرنے سے)اور فرمایا: خبردار یہ آج کے اس دن سے قیامت کے دن تک حرام ہے ۔...
Hadith No: 2004
حدیث نمبر 2005
ربیع بن سبرہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا: متعہ تمہارے آج کے اس دن سے قیامت تک حرام ہےاور جو شخص کوئی چیز (تحفہ یا صدقہ وغیرہ)دے چکا ہو تووہ اسےواپس…...
Hadith No: 2005
حدیث نمبر 2006
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے دور رہنے (یعنی شادی نہ کرنے )سے منع فرمایا ہے...
Hadith No: 2006
حدیث نمبر 2007
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نکاح میری سنت ہے، جس نے میری سنت پر عمل نہیں کیا وہ مجھ سے نہیں، اور شادی کرو، کیوں کہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔ اور جس…...
Hadith No: 2007
حدیث نمبر 2008
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ثنیۃ الوداع میں پڑاؤ کیا۔ (وہاں) تو چراغ دیکھے، اور کچھ عورتوں کے رونے کی آواز سنی، آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ وہ عورتیں…...
Hadith No: 2008
حدیث نمبر 2009
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس سال حج کرلو،پھراس کےبعد (گھرمیں) چٹائیوں پر بیٹھ رہناہے،آپ نےیہ بات اپنی بیویوں سےحجۃ الوداع کےموقع پرکہی۔ یہ حدیث سیدنا ابو واقد اللیثی، ابوہریرہ، زینب بنت حجش، سودہ بنت زمعہ، ام سلمہ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔...
Hadith No: 2009