بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آگئی، ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

28 مئی 2019ء) بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آگئی، ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، 2020 کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں ہوگا، ٹورنامنٹ کا انعقاد ستمبر میں ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آگئی ہے۔
ایک دہائی سے زائد کے بعد پاکستان میں کسی بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ 2020 کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد اگلے سال ستمبر میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باعث ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)




جبکہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کی منظوری بھی دے دی۔ ایشین کرکٹ کونسل کا سنگاپور میں اجلاس ہوا جہاں یہ تمام معاملات طے کیے گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ جبکہ اے سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات بھی ہوئی۔
پی سی بی نے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کی۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکا سے سیکیورٹی وفد بھیجنے کی پیشکش کی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ حکام سے بات چیت اچھی رہی۔ امید ہے کہ سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب ملے گا۔ پاکستان کو سری لنکا کی سیریز کے لیے میزبانی کرنی ہے۔ سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے