میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، لاہور بورڈ نے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لیں، رواں سال میٹرک امتحان میں پانچ لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے جن کیلئے 821 امتحانی سنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔
چیئرمین بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کا کہنا ہےکہ بورڈ کے پاس امتحانی ذمہ داریوں کے لئے عملے کی تعداد پوری ہے، لاہور بورڈ اپنے تمام معاملات اور امتحانی ذمہ داریاں متعلقہ قوائد وضوابط کے مطابق سرانجام دے گا۔