تیسرا ہدف بچوں کا نرسنگ اسکول تھا،کرائسٹ چرچ سانحہ کا دہشت گرد

24 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں نمازیوں کوشہید کرنے والا دہشت گرد مسجد سے متصل بچوں کے ایک نرسنگ مرکز کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے باعث وہ اپنے تیسرے ٹارگٹ میں ناکام رہا۔عرب ٹی وی کے مطابق دوران تفتیش دہشت گرد سے ملنے والی معلومات میں بتایا گیا کہ النور مسجد سے متصل النور چلڈرن نرسنگ کیئرسینٹر تھا جس میں کئی بچے موجود تھے۔یہ نرسنگ اسکول اردن سے تعلق رکھنے والے اردنی شہری علیان مشید کی اہلیہ چلا رہی تھیں۔ دہشتگردی کے واقعے کے بعد وہ اسکول بند ہے۔