رافیل طیارے حاصل کرنے کے بعد بھارتی فضائیہ کی کارکردگی میں کوئی ڈرامائی بہتری نہیں آئے گی

(05 مارچ2019ء) رافیل طیارے حاصل کرنے کے بعد بھارتی فضائیہ کی کارکردگی میں کوئی ڈرامائی بہتری نہیں آئے گی، روسی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کو حاصل کرنے کے بعد اس طیارے میں مہارت حاصل کرنے اور پائلٹس کو تربیت دینے میں 2 برس تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
روس کے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی حالیہ شکست کے بعد بھارت رافیہل طیارے حاصل کر بھی لے تو اس کی فضائیہ کی کارکردگی میں یکدم کوئی ڈرامائی بہتری نہیں آ سکتی۔ روسی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کو حاصل کرنے کے بعد اس طیارے میں مہارت حاصل کرنے اور پائلٹس کو تربیت دینے میں 2 برس تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
(جاری ہے)

یوں اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ رافیل طیارے حاصل کرنے کے فوری بعد وہ پاک فضائیہ پر برتری حاصل کرلے گا، تو یہ بات حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے فرانس سے ہنگامی بنیادوں پر رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کییا ہے۔ بھاتی ائیرچیف مارشل بی ایس دھنوانے کہاہے کہ بھارتی ائیرفورس کو ستمبر میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مل جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہاکہ بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے فرانیسیسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے۔ تاہم بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے رافیہل طیارے ہنگامی بنیادوں پر حاصل کرنے کا فیصلہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہونے والی حالیہ شکست کے بعد کیا ہے