تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی

فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2019ء) تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی، بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ناقد کے طور پر مشہور پاکستان کےایک معروف سینئر صحافی نے تصدیق کی ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے این آر او مانگا گیا ہے۔