لاہور میں پہلی سبز شادی نے دھوم مچا دی

اہور میں پہلی سبز شادی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ نے دھوم مچا دی ہے ۔ بیجوں کے کارڈ اور پودوں کے تحائف نے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو بھی ٹویٹ کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

پاکستان میں دسمبر سے جنوری تک ہونے والی شادیوں کو خاص شادی کے موسم سے منصوب کیا جاتاہے ۔پاکستان میں اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی شادی اسی موسم میں ہوتی ہے ۔

لاہور میں ہونے والی اس شادی میں سبز ہ غالب رہا ہے ۔ شادی کا کارڈ اور دعوت نامے بیجوں سے تیار کیے گئے تھے ، جبکہ بیگ کے لیے ہڈیوں اور پٹ سن کا استعمال کیا گیا تھا۔دلہا دلہن کو تحفے میں پودے پیش کیے گئے ۔شادی کی شہرت اتنی ہوئی کہ جرمن سفیر نے بھی خوش ہوکر ٹویٹ کر دیا ۔

بہت اچھا محسوس ہواکہ #Pakistanis اپنی سماجی تقریبات میں'سبزے'کا سوچ رہے ہیں۔لاہورمیں پہلی'سبز شادی'کے بارےمیں سنا۔بیج سےبنےکارڈ،گوشت کی ہڈیوں سےپٹ سن کےبیگ،پودوں کےتحائف۔۔واقعی دلچسپ خیالات ہیں۔ہمیں ایسےمزید