انوکھی خاتون جسے مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی۔

انوکھی خاتون جسے مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی۔
بیجنگ (نیٹ نیوز)کہا جاتا ہے کہ خواتین کے کان انتہائی باریک ہوتے ہیں اور وہ ہلکی سے ہلکی آہٹ بھی سن لیتی ہیں۔مگر چین میں ایک خاتون ایسی ہیں جو خواتین کی آواز تو سن پاتی ہیں۔مگر مرد حضرات کی آواز انہیں سنائی نہیں دیتی۔ یہاں تک کہ وہ اپنے مرد ساتھی کی آواز بھی نہیں سن سکتیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق زیا من کی رہائشی مس چین نامی خاتون کو ایک رات قے اور کانوں میں سیٹیاں بجنے کی شکایت تھی۔اور جب وہ صبح بیدار ہوئیں تو مردوں کی آواز ان کے لیے ناقابل سماعت تھی۔خاتون ہسپتال گئیں تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ریورس سلوپ کے مرض میں مبتلا ہیں۔جس میں انسان کم فریکونسی کی آوازنہیں سن پاتا کیونکہ مرد دھیمی فریکونسی میں بات کرتے ہیں۔اور خواتین کی آواز میں لوچ کی وجہ سے ان کی فریکونسی بلند ہوتی ہے۔