ملتان میں مٹی سے برتن بنانے کا صدیوں پرانا فن آج بھی زندہ۔

ملتان میں مٹی سے برتن بنانے کا صدیوں پرانا فن آج بھی زندہ۔
جدید دور میں مٹی کے برتنوں میں تیار ہونے والے کھانے کی لذت بھی الگ۔
پچاس سالہ شفیق آج بھی دریائی مٹی گوندھ کرمختلف اشکال میں ڈھال رہا ہے۔
ملتان﴿لوکل رپورٹر﴾صدیوں پرانا مٹی سے برتن اور فن پارے بنانےکا فن نہ صرف ملتانی کمہارآج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔بلکہ یہ مٹی سے نسبت اور محبت بھی ظاہر کرتا ہے۔
جدید دور کی جدت ایک طرف مٹی کے برتنوں کے بغیرکچھ چیزیں ادھوری سی محسوس ہوتی ہیں۔ اس لیے مٹی کی ہانڈی میں بنے ہوئے کھانے کی لذت الگ ہی ہے۔گھڑے کا ٹھنڈا پانی اور مگے پیالوں میں آئی تندوری چائے کی چسکی بے حد لطف دیتی ہے۔