تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اپنےوطن پر دل کھول کر پیسہ نچھاور کردیا


تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اپنےوطن پر دل کھول کر پیسہ نچھاور کردیا
اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2019ء تک سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ہزار747 اعشاریہ 50 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.54 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ہزار690 اعشاریہ 56 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019 ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، مارچ2019ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 405.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا، مارچ 2018ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 427.62 ملین ڈالر کی ترسیلات زر ہوئی تھیں۔