سب سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان کے کس علاقے میں کریں گے؟ سعودی وزیر کا زبردست اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا، گواد پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنے گا، پاکستان اور سعودی عرب کاخطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اور وزیرپٹرولیم غلام سرورنے آج گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔
سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے گوادر میں آئل ریفائنری کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے کہا کہ گوادر میں سعودی عرب سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کاخطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ دنیا کے اہم خطے میں واقع ہے۔
گواد پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے آج یہاں کراچی میں تاجروں کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرتوانائی پاکستان میں آئے ہوئے ہیں۔ جلد اگلا مرحلے میں سرمایہ کاری کی علامات ظاہرہوں گی۔اس کے ساتھ ہی برآمدات بھی بڑھیں گی۔ پاکستان اور ترکی نے سیاسی رشتہ معاشی تعلق میں تبدیل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک پلان پرکام ہورہا ہے، ترکی میں عوامی سطح پر پاکستان کیلئے بے پناہ خیرسگالی کا جذبہ ہے۔
ترکی اور پاکستان میں خیر سگالی کے جذبات کےتحت ہی تجارتی رشتہ نہیں ہے۔ترکی سےتجارتی وفود کے تبادلے پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں تجارتی پالیسی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ ساؤتھ ایشیا میں مجموعی معیشت کا27 فیصد خطے کا انٹرنل بزنس ہے۔ وزیراعظم نے بھارت سے مسائل پر بات چیت کیلیےہاتھ بڑھایا۔ بھارتی حکومت کے انکار کی وجہ بھارت کے اندر کی صورت حال ہے۔ دوست ممالک سے پیسے ہی نہیں بلکہ بڑی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے۔ ہم نے 5مہینے میں جو فیصلے کئے ہیں وہ بجٹ میں نظرآئیں گے۔