پی ٹی آئی حکومت نے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کردی،پاسپورٹ بنوانے کیلئےاس چیز کی ضرورت نہیں ،اب بس صرف۔۔۔شاندار فیصلہ کرلیا گیا

لاہور ( ویب ڈیسک ) 18سے کم عمر افراد کے لیے پاسپورٹ فارم کی سرکاری افسران سے تصدیق ختم کرنے کا فیصلہ کر گیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 18 سال سےکم عمر افراد کو اب پاسپورٹ فارم کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی سرکاری افسر سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق 18 سال سےکم عمر افراد کو اب پاسپورٹ فارم کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی سرکاری افسر سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق کی وجہ سے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ پاسپورٹ بنانے کے لیے کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور جب بالآخر پاسپورٹ بنانے کے تمام مراحل مکمل کر لیتے ہیں تو آخر میں پاسپورٹ فارم والدین کو یہ کہہ کر واپس کر دیا جاتا ہے کہ اس کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی بھی سرکاری افسر سے تصدیق کروائیں اُس کے بعد ہی پاسپورٹ فارم جمع ہوگا جس کی وجہ سے والدین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان ہی مشکلات کے پیش نظر 18 سال سے کم عمر افراد کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ جب والدین بچوں کے ساتھ آگئے اور بچوں کا ب فارم بھی بنا ہوا ہو تو پھر سرکاری افسر سے تصدیق کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ قبل ازیں والدین کو پاسپورٹ فارم کی تصدیق کے لیے نہ صرف اٹھارہویں گریڈ کے کسی سرکاری افسر کو تلاش کرنا پڑتا تھا بلکہ پاسپورٹ آفس کی لمبی قطاروں میں ایک سے زائد مرتبہ کھڑا ہونا پڑتا تھا۔