’’جلسہ کرنے کو میرا دل بھی کر رہا ہے، یہ جلسہ نہیں ہے ‘‘

وزیر اعظم 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب میں کارکنوں کو نعروں سے روکتے رہے
لاہور( 22 دسمبر2018ء) پنجاب کی 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکن وقفے وقفے سے عمران خان اور پارٹی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے آغاز پر ہی کارکنوںنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان عمران خان ، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون کارکنوں کوخاموش کرانے کی کوشش کرتی رہیں۔

وزیر اعظم عمران خا ن جب خطاب کیلئے آئے تو کارکنوں نے ایک مرتبہ پھرنعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر عمران خان کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ پی ٹی آئی کے جلسوں کو یاد کر رہے ہیں اور ہمارے میں سے کئی 100روز کی کارکردگی کی تقریب کو جلسہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا ہو نہیں سکتا ۔ ویر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں ہے اور آپ نے وعدہ کرنا ہے کہ آپ نے خاموشی سے سننا ہے ۔ جلسہ کرنے کو میرا بھی دل کر رہا ہے ۔