پاکستان کا وہ واحد علاقہ جہاں عوام کو بجلی کی سہولت مفت دینے کا اعلان کردیا گیا


پاکستان کا وہ واحد علاقہ جہاں عوام کو بجلی کی سہولت مفت دینے کا اعلان کردیا گیا
تھر (ویب ڈیسک) : پیپلز پارٹی نے تھر کے مقامی افراد کو مفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں تھر کول پراجیکٹ کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا تھر کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کو کہتے ہیں بہترین حکمرانی،اس کو کہتے ہیں میگا پراجیکٹ، اور یہ ہے نیا تھر اور نیا پاکستان۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر کی بجلی سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ بینظیر کا خواب تھا کہ تھر کے کوئلے سے پاکستان کا خواب روشن کریں۔آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔
بلاول بھٹو نے تھر میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ کے عوام کو مفت بجلی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی بجلی پر پہلا حق مقامی لوگوں تھا۔
سندھ حکومت مقامی غریب آبادی کو مفت بجلی دے گی۔انہوں نے اسلام کوٹ کے مقامی لوگوں کے بجلی کا بل سندھ حکومت ادا کرے گی۔واضح رہےپاک چین اقتصادی راہداری کے تحت قائم ہونے والے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی رواں سال جون کے آخر تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ تھرپارکر میں تھرکول پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے لیے بلاول بھٹو تھر کول فیلڈ میں نئی سینگیڑی گاؤں پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور چیف سیکریٹری سندھ نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھر کے دورے کے دوران کول مائن اور تھر کول بلاک 2 بھی گئے اور اوپن پٹ مائن کا معائنہ کیا جہاں انہیں کوئلے کی کوالٹی، اس کی کان کنی کے حوالے سے بریف کیا گیا۔