پاکستان کی کم عمر ایتھلیٹ عائشہ ایاز نے اپنی جیت وزیراعظم کے نام کردی!!


پاکستان کی کم عمر ایتھلیٹ عائشہ ایاز نے اپنی جیت وزیراعظم کے نام کردی!! عمران خان کا بھی زبردست اعلان ۔۔ننھی عائشہ کوخوش کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) : پاکستان کی عمر ایتھلیٹ عائشہ ایاز کے لیے ایک اور اعزاز، وزیراعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ ایاز نے ورلڈ تھائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتنے کے بعد اپنی جیت وزیراعظم عمران خان کے نام کر دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عائشہ ایاز کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت دی جا رہی ہے۔8 سالہ عائشہ ایاز کی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی۔واضح رہے سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے دوبئی میں ورلڈ تھائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتا تھا۔
اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو ملک بھر میں کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوا،عائشہ سوات کی رہائشی ہے۔
ننھی کھلاڑی نے دوبئی میں منعقد ورلڈ تھائی کوانڈون مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔عائشی یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہے،عائشہ ایاز نے گذشتہ برس انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز لیا۔عائشہ ایاز نے جیت اپنے نام کر کے پورے پاکستان کا نام روشن کیا۔اور اب عائشہ ایاز کے لیے ایک اور اعزاز کی بات ہے کہ جلد ہی ان کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں۔وہ مخلتف شعبوں میں کارگردگی دکھانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کیلی گرافر مس سونیا سے بھی ملاقات کی تھی۔جنھوں نے قومی ترانے کے الفاظ میں بنی وزیراعظم خان کی تصویر بنائی تھی۔عمران خان کیلی گرافر مس سونیا کے فن سے متاثر ہو گئے تھے۔