’’وزیر اعظم کا پاکستان کا پاکستانیوں کو شاندار تحفہ ‘‘


وزیر اعظم کا پاکستان کا پاکستانیوں کو شاندار تحفہ ۔۔ اب پاکستانی دبئی میں مفت کاروبار شروع کر سکتے ہیں ، معاہدہ طے پا گیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کا پاکستان کا پاکستانیوں کو شاندار تحفہ ۔۔ اب پاکستانی دبئی میں مفت کاروبار شروع کر سکتے ہیں ، معاہدہ طے پا گیا ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے کوششوں سے دبئی کی کمپنی اور پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں دبئی کی کمپنی پاکستانیوں کو دبئی میں

مفت کاروبار شروع کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور کاروبار شروع کرنے والے پاکستانیوں سے کسی قسم کی کوئی رجسٹریشن فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبریاں لانے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین خوشخبری ان افراد کے لیے ہے جو دبئی میں اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور پاکستان اور دبئی کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی دبئی میں اپنا بزنس مفت شروع کر سکیں گے۔اس مقصد کے لیے کسی قسم کی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی بھی نہیں کرنا پڑے گی مزید برآں کاروبار کی رجسٹریشن کے لیے جو نام پتہ اور دیگر چیزیں درکار ہوتی ہیں وہ بھی اس کمپنی کےنام ہوں گی۔اس پاکستانیوں کو فراہم کئیے جانے والے دفتر کا بھی پہلے تین ماہ کوئی کرایہ ادا نہیں کرنا ہوگا اور پہلے تین ماہ کے لیے ان کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔