’’عمران خان کا جادو چل پڑا ۔۔۔ ‘‘سی پیک کے بعد چین کی پاکستان کو ایک اور زبردست آفر، بڑی خوشخبری

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹیل ملز طویل عرصے سے قومی خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہے، اور اس سفید ہاتھی کو ہر کچھ عرصے بعد بیل آﺅٹ پیکج دے کر پالا جا رہا ہے۔ اب چین نے اس حوالے سے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے،، اس سے پہلے سی پیک بھی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلق بنائے ہوئے ہے ،،
ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق چینی کمپنی ’چائنہ فرسٹ میٹرولوجیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ‘ نے پاکستان سٹیل ملز کی کارکردگی بڑھانے اور اسے منافع بخش بنانے کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان سٹیل ملز کے بورڈ کی ایک میٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہ میٹنگ دو بار بغیر کسی وجہ کے منسوخ کی جا چکی ہے۔میٹنگ منسوخ ہونے کے متعلق پاکستان سٹیل ملز کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سٹیل ملز کا کوئی بھی افسر نیب کے خوف سے ملز کی بحالی کے منصوبے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھانے کو تیار نہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ وہ ایسا کریں گے تو نیب ان کے خلاف متحرک ہو جائے گا۔ دوسری طرف پاک سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے عہدے خالی پڑے ہیں۔واضح رہے کہ چائنہ فرسٹ میٹرولوجیکل گروپ کمپنی لمیٹڈدنیا کی چوٹی کی 500کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی طرف سے پاکستان سٹیل ملز کو بہتر بنانے کے لیے ’لیٹر آف انٹینٹ‘ (Letter of Intent)لکھا گیا ہے،، اس سے پہلے سی پیک بھی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلق بنائے ہوئے ہے ،، چین پاکستان کا ایک سچا دوست ہے ،، جو ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے ،،