ساری تیاریاں مکمل ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور شاندار منصوبے کے آغاز سے متعلق خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے وزیراعظم عمران خان کو گھروں کی تعمیر میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔
نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا مسودہ جلد منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کی راہ میں حائل تمام زیرالتواء کیسز 90روز میں نمٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نیا ہاؤسنگ پاکستان پراجیکٹ کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔ 50لاکھ گھروں کی تعمیرکا منصوبہ حکومت کیلئے بہت اہم ہے۔
50لاکھ گھروں کی تعمیر سے معیشت کا پہیہ چل پڑے گا۔
گھروں کی تعمیر سے نوجوانوں کو نوکریاں بھی ملیں گی۔50لاکھ گھروں کی تعمیرکا عملی آغاز جلد چاہتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا جائزہ لیا جائے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے باعث ای سی ایل میں ڈالے گئے 172ناموں سے متعلق بھی نظرثانی کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ممتاز مسلم کی سربراہی میں دبئی میں مقیم تاجربرادری کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیمزمنصوبوں کے فنڈنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ دبئی کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں ڈیمز فنڈ کیلئے 9لاکھ10 185ڈالر کا چیک دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیمزفنڈمہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والا عوام کا جذبہ قابل تحسین ہے۔پانی کے ذخائر کی حفاظت وقت کی ضرورت ہے۔امید ہے آبی ذخائر کے منصوبے وقت سے پہلے شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہمندڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھیں گے۔