ہم پاکستان میں یہ چیز قائم کریں گے۔۔۔ شہریت دینے کے اعلان کے بعد قطر نے پاکستانیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطر کی پاکستان میں ویزہ سینٹر کے قیام کی تیاریاں مکمل قطر کے سفیر ثقر بن مبارک المنصوری کل ویزہ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وزارت سمندر پار پاکستانی کی کوششیں رنگ لے آئیں قطر حکومت کی پاکستانیوں کو ویزہ میں درپیش مسائل کے لیے پاکستان میں اپنے
ویزہ سینٹر کے قیام سے متعلق تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں قطر کی جانب سے پاکستان ویزہ سینٹر کا بضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں قطر کے سفیر ثقر بن مبارک المنصوری کل ویزہ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔دوسری جانب برادر اسلامی ملک قطر نے پاکستانیوں کو ابتک کی بڑی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق قطری سفارتخانے کی جانب سے وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں بتایا ہے کہ کی ریاست نے پاکستان کو ان 8 ممالک میں سے ایک منتخب کیا ہے، جہاں قطر میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے ‘قطر ویزا سینٹرقائم کیا جائے گا۔ یہ خط وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کے نام لکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطر عرب خلیجی ممالک میں وہ پہلا ملک بن گیا تھا جس نے ملک میں کافی عرصے سے رہائش پذیر تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کی ہدایت پر حکومت نے ہر سال 100تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔