وزیراعظم عمران خان کا کرسمس کے موقع پر ایسا دھماکے دار اعلان کہ مسیحی برادری کے دل جیت لیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے، جس کے لیے مسیحی برادری کی جانب سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی کو کرسمس کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ فیصلہ مسیحی برادریکومذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مسیحی برادریحضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی ۔ دوسری جانب آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت بھی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی,تقریب سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران نےشرکت کی۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کےیوم پیدائش پرحکومت پاکستان کی جانب سےخراج تحسین پیش کیا گیا۔