نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کے حوالے سے پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا۔ نجی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے
حوالے سے پارٹی ترجمانوں کو حکمت عملی سے متعلق بتایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن دیں گے، وزیراعظم سیاسی صورتحال کے پیش نظرخود پارٹی ترجمانوں کو ہدایات جاری کریں گے تاکہ میڈیا میں پارٹی موقف کو نمایاں اندازمیں پیش کیا جائے۔ دوسری جانب اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف نے نیب عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کر دیا جائے ، جس پر معزز جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آنے پر نواز شریف نے نیب عدلت سے استداع کی کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور جیل مین منتقل کر دیا جائے،نواز شریف کی لاہور منتقلی کیلیے اپیل پر فیصلہ محفوظ،جج احتساب عدالت ارشد ملک نے نوازشریف کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ نواز شریف نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ مجھے اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے۔ جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ العزیزہ اسٹیل ملز ریفنرس میں عدالت نے نواز شریف کو7 سال کے لیے قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ فوری طور پر حراست میں لے لیا جائے جس کے بعد نوازشریف کو فیصلے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں منی ٹریل نہیں دے سکے، فیصلے کی کاپی پراسیکیوشن ٹیم کو دی جائے گی۔