تین ارب ڈالر دینے کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم خوشی سے نہال ہو گئے، شاندار پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان سے دوستی اور خلوص کا عکاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یو اے ای پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کیلئے تین ارب ڈالر جلد ہی سٹیٹ بینک میں جمع کروا دے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس اقدام کو پاکستان سے دوستی اور خلوص کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر میں یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔