صرف 1 ڈالر رشوت لینے پر ٹرک ڈرائیور کو جرمانہ اور قید

سنگاپور میں دو چینی تارکینِ وطن کارکنوں کو ٹریفک ڈرائیور سے 1 ڈالر رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے-

یہ دونوں چینی کارکن فورک لفٹر ٹرک ڈرائیور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے- ان کا کام لفٹر ٹرک کی مدد سے مال کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے ٹرکوں پر مال چڑھانا یا ان سے اتارنا تھا-
دونوں چینی کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پورٹ پر مال اتارنے اور وصول کرنے کے لیے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے متعدد بار ایک ڈالر کی رشوت لی ہے- یہ رشوت کام جلدی کرنے کی مد میں وصول کی جاتی تھی-
سنگاپور کے قانون کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں 47 سالہ
Chen Ziliang
اور 43 سالہ
Zhao Yucun
کو 5 سال قید اور 1 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا مل سکتی ہے-
سنگاپور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا شمار دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں کیا جاتا ہے-

دونوں چینی کارکن
Cogent Container Depot

کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے-