پہلا اسلامی ملک۔۔ جہاں کاغذ کے نوٹ کی جگہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصل

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کا کاغذ کے نوٹ کی جگہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ، منصوبے پر عملدرآمد 2020 سے شروع کیا جائے گا، کاغذ کے نوٹ کی نسبت اخراجات کم ہوں گے اور مارکیٹ میں آنے کے بعد کوئی جعل سازی بھی نہیں کرسکے گا۔ مصری خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مصر نے کاغذ کے کرنسی نوٹ تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مصر کی حکومت 2020 سے کاغذ کے نوٹ کی جگہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 2020 سے ہی پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کی لین دین شروع ہوگی۔ اس حوالے سے مصری حکام کاکہنا ہے کہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ پولیمر مادے سے تیار کیے جائیں گے۔ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ 2020 سے ملک بھر میں استعمال کیے جائیں گے۔پلاسٹک کے مصری پاؤنڈ کی تیاری میں کاغذ کے نوٹ کی نسبت اخراجات کم ہوں گے اور مارکیٹ میں آنے کے بعد کوئی جعل سازی بھی نہیں کرسکے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ ماحول دوست، مضبوط، پائیدار، واٹر پروف اور لمبے عرصے تک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذ کی نسبت پلاسٹک کے کرنسی نوٹ کم آلودگی پھیلاتے ہیں اور کافی عرصے تک خراب بھی نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ مصر کے علاوہ چین، برطانیہ، آسٹریلیا، سنگاپور، انڈونیشیا سمیت دیگر کچھ ممالک بھی پہلے ہی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کو متعارف کروانے سے عالمی تجارت میں اس کے بڑے پیمانے پر اثرات پڑنے کا امکان ہے۔