’’نوکریاں ہی نوکریاں ‘‘یورپی ملک نے پاکستانیوں کے لیے 5لاکھ نوکریوں کا اعلان کر دیا۔۔۔

’’نوکریاں ہی نوکریاں ‘‘یورپی ملک نے پاکستانیوں کے لیے 5لاکھ نوکریوں کا اعلان کر دیا۔۔۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی، سفیر نے رومانیہ میں حالیہ پیش رفت سے متعلق معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی، رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ رومانیہ 5 لاکھ سے زائد افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہش مند ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پاکستانی لیبر کی مہارت پر توجہ دے رہے ہیں، عالمی ڈونر ایجنسیاں تربیتی اداروں میں سرمایہ کے لیے تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی تقاضوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس بے انتہا ٹیلنٹ ہے، یقینی بنائیں گے زیادہ لوگوں کو رومانیہ بھیجیں۔

رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ رومانیہ کو 10 لاکھ سے زائد افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے، رومانیہ کو کم از کم 40 ہزار ڈرائیوروں کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز، انجینئرز، تعمیراتی کارکنوں اور ماہرین کی ضرورت ہوگی۔

رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ رومانیہ پاکستان کے لیے بے مثال مواقع پیش کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کا ہر ادارہ تباہ حال ہے، وزارت کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں کچھ وقت درکار ہے، ہم ان اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔