عمران خان نے آئی ایم ایف کو قیامت خیز جھٹکا دے دیا ، قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی!


اسے کہتے ہیں سجی وکھا کے کھبی مارنا : عمران خان نے آئی ایم ایف کو قیامت خیز جھٹکا دے دیا
لاہور(ویب ڈیسک ) حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ وہ فوری طور پر بجلی
نرخوں میں اضافے اور مالیاتی پالیسی کو سخت بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔حکومت نے شرح سود میں مزید اضافے کی بھی مخالفت کی جو کہ پہلے ہی 10.25ہو چکی ہے جب کہ دوسری جانب آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی نرخوں اور ٹیکسوں میں حالیہ اضافے اقتصادی عدم توازن کم کرنے کے لیے نا کافی ہے۔اس صورتحال کے بعد پاکستاناور آئی ایم ایف کے درمیان مئی تک کسی معاہدے تک پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ۔آئی ایم ایف کے 4 بڑے مطالبات میں سے 2پر اتفاق ہو گیا ہے۔پاکستان کو اب آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار ہے۔آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کے تعین کے حوالے سے پاکستانی موقف پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ روپے کی قدر کنٹرول کرنے کی پاکستان کی پالیسی جاری رہے گی۔پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ریونیو وصولیوں کے ہدف کے بارے میں پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولوں کا ہدف 4400 ارب سے نہیں بڑھایا جائے گا۔ جب کہ آئی ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کے قرضوں پر شرح سود 13 فیصد تک بڑھائی جائے گی۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں کے قرضوں پر شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔