وزیراعظم نے وزراءکی کارکردگی پر فیصلہ سنا دیا کون پاس ہوا اور کون فیل ؟آج کی بڑی خبر آگئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر،کس وزیر کو عہدے سے ہٹایا جائے گا؟ اہم خبر سامنے آ گئی




لاہور(ویب ڈیسک) :پاکستانی تاریخ میں کابینہ کا طویل ترین وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔وزیر اعظم کی جانب سے تمام وزراء کو انکے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس ختم ہو چکا ہے۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے۔

دوران اجلاس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے وزراء کی بریفنگ جو ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔ وزیر اعظم جس محنت، صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انہی کا خاصہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔
فواد چودھری نے کہا کہ مجھے لگتا نہیں کہ میں بریفنگ کر پاؤں گا کیونکہ ابھی میٹنگ ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستانی تاریخ میں وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس اختتام پذیر ہو چکا ہے ۔ساڑھے آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں کسی قسم کا کوئی وقفہ نہیں لیا گیا۔اس اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کسی بھی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے تمام وزراء کو اپنے اپنے دفاتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مراد سعید کو وزیرمملکت سے وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔