وزیراعظم عمران خان سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمینوں کی ملاقات

لاہور ۔ ( 22 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمینوں کی سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی قیادت میں ہفتہ کو لاہور میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

چیئرمینز میں پیر غلام محی الدین ( وہاڑی )، سید قلندر عباس شاہ (بہاولنگر)، احمد نواز خان (بھکر)، شیخ دلشاد قریشی (بہاولپور)، چوہدری ثقلین سجنکا(چنیوٹ)، بابر خان سیال(جھنگ), ملک علی قادر(اوکاڑہ)، ملک اسلم سکھیرا(پاکپتن)، عمر خان گوپنگ ( مظفر گڑھ)، انجینئر رضا سرگانہ (خانیوال)، امیر حیدر سنگھا (خوشاب) شامل تھے۔

شمولیت اختیار کرنے والے چیئرمینز نے وزیراعظم کے ویژن اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی پائے گا، محروم طبقے کی محرومیاں دور ہوں گی اور نچلی سطح تک عوام با اختیار ہوں گے۔ وزیر اعظم نے شمولیت اختیار کرنے والے ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کوپارٹی میں خوش آمدید کہا۔