
نئے پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں
6 Years agoلاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اوورسیزپاکستانیوں کو” پاکستان بچاؤ سرٹیفکیٹ “ جا ری کیا جائے گا، سرٹیفکیٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو منافع بھی دیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی سرٹیفکیٹ”پاکستان بچاؤ “ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سرٹیفکیٹ کی لانچنگ تقریب 31 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان لانچنگ تقریب سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے موجودہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے حصول کی خاطر بڑے فیصلے لینے کا تہیہ بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے غیرملکی دورے بھی کیے۔
اسی طرح سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔
جس کے تحت پاکستان میں نئی ویزہ پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے۔ 175ممالک کو ای ویزہ کی سہولت دی ہے۔ 50ممالک کو ائرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائیگا۔ سیاحوں کو کنٹونمنٹ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسی طرح اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں پیسا بھیجنے اور سرمایہ کاری کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چائلڈ لیبر سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جبری مشقت کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نے بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تمام سائن بورڈز ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔اسلام آباد کلب، جم خانہ اور پبلک مقامات پر تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔