بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرل


بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا
بھارتی حکمران جماعت نے ’ہردل کی آواز پاکستان‘ نغمے کی دُھن چُرالی،ترجمان پاک فوج نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔۔بھارت کو شرمندگی کا سامنا
راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کی جانب سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم نریندر مودی نے الیکشن کمپین میں نعرہ لگایا تھا کہ میں چوکیدار نریندر مودی ہوں اور ملک کی چوکیداری کر رہا ہوں جس کے جواب میں کانگرس نے مودی کی رافیل طیاروں میں کرپشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔ اب چوکیدار کی ایک اور چوری پکڑی گئی ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی کے رکن راج سنگھ نے آئی ایس پی آر کے نغمے کی دھن چرا لی، راج سنگھ نے پاکستانی فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’زندہ باد پاکستان‘ کی دھن چرا کر ’زندہ باد ہندوستان‘ نغمہ بھی رکارڈ کروا دیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں راج سنگھ کی نغمہ رکارڈ کرواتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم خوش ہیں کہ آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب پاکستان کے سچ بولنے کی عادت بھی اپنا لیں‘۔
بی جے پی 26فروری کے بالاکوٹ مین حملے کے بارے مین متواتر جھوٹ بولتی آرہی ہے کہ پاکستان مئن دہشت گرد مارے گئے اور ان کے کیمپ بھی تباہ ہوئے جبکہ پاکستان عالمی میڈیا کو وہاں لے جا کر سب حالات دکھا چکا ہے جس کے بعد بھارت کا جھوٹ سب کے سامنے آ گیا۔ اب آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپنے ہمارا نغمہ تو نقل کر لیا، اب ہمارے سچ بالنے کی عادت کی بھی نقل کر لیں۔