تیل اور گیس کے ذخائر توقع سے بھی زیادہ وسیع نکلے ، شاندار خوشخبری آگئی


خوشیاں منائو بھنگڑے پائو ۔۔۔ اللہ نے پاکستان پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیے ، تیل اور گیس کے ذخائر توقع سے بھی زیادہ وسیع نکلے ، شاندار خوشخبری آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نکل آئے تو یہ ذخائر دنیا کے دس بڑے ذخائر میں سے ایک ہوں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں کھدائی کا کام جاری ہے اور اگر یہاں سے تیل اور گیس کے
ذخائر دریافت ہو گئے تو یہ دنیا میں پائے جانے والے 10 بڑے تیل وگیس کے ذخائر میں سے ایک ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فیصل واوڈا کا چند ہفتوں میں نوکریاں آنے سے متعلق بیان بھی اسی حوالے سے تھا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو جائیں تو پاکستان میں بہت زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ یا د رہے کہ چند روز قبل فیصل واوڈا نے بیان دیا تھا کہ چند ہفتوں میں پاکستان کی معیشت ٹھیک ہونے جا رہی ہے اور اتنی نوکریاں پیدا ہوں گی کہ بیرونِ ممالک سے لوگ نوکری کرنے پاکستان آئیں گے۔ فیصل واوڈا کے اس بیان کے بعد ان پر بہت تنقید کی گئی تھی لیکن اب وزیرمملکت برائے ریونیو نے وضاحت کی ہے کہ ان کا یہ بیان اسی تناظر میں تھا کہ پاکستان میں تیل کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد واقعی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ گواد ر میں تعمیر و ترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے،سی پیک سے گوادر ہی نہیں بلکہ بلوچستان کی قسمت بھی بدلنے والی ہے۔ پاکستان پراپرٹی ایکسپو2019 ءاینڈ گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ گوادر میں تعمیر وترقی اور سرمایہ کاری کے لئے خوبصورت کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے، ملک کے چاروں کونوں سے لوگوں نے ماضی میں بھی گوادر میں سرمایہ کار ی کی او ر اب سی پیک کے بعد دوبارہ گوادر میں تعمیر و ترقی اور سرمایہ کاری کا رحجان بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کا دورہ کیا،اس وقت گواد ر میں تعمیر و ترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے،گوادر میں پاکستان کا دوسرا بڑا ائیرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے سلسلہ میں بھی پیش رفت ہورہی ہے، سی پیک سے گوادر ہی نہیں بلکہ بلوچستان کی قسمت بھی بدلنے والی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا پاکستان میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر رئیل سٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹرز کا روشن مستقبل ہے ۔