خاتون نے ایک ہی وقت میں 2 مردوں کے2 جڑواں بچوں کو جنم دے دیا

لندن (ویب ڈیسک) : تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق جڑواں بچوں کے 2 الگ الگ باپ ہیں۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویسے تو یہ ممکن نہیں کے جڑواں بچوں کے الگ الگ باپ ہوں تاہم سائنس نے یہ کرشمہ بھی کر دکھایا ہے اور برطانیہ میں ایک خاتون نے دو ایسے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن کے باپ الگ الگ ہیں۔
لڑکی کا نام الیگزینڈ اور لڑکے کا نام کیلڈر رکھا گیا ہے۔کیلڈر کے باپ کا نام گرائمی ہے جب کہ الیگزینڈر کا باپ سائمن نامی شخص ہے۔یہ دونوں افراد ایک ہی خاتون سے بچہ پیدا کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے 25 ہزار پاؤنڈ یعنی کہ قریبا 45 لاکھ 93 ہزار روپے کے عوض ایک کینیڈین خارون کی بطور سروگیٹ متبادل ماں خدمات حاصل کیں جس کا نام میگ سٹون ہے۔
ڈاکٹروں نے دونوں مردوں کے سپرمز اور میگ سٹون کے ہیضے لے کر آئی وی ایف مصنوعی طریقہ افزائش کے ذریعے سے لیبارٹری میں الگ الگ ایمبر بنائے اور پھر دونوں کو میگ سٹون کے پیٹ میں رکھ دیا۔جہاں پرورش پانے کے دونوں بچے صحت مندی کے ساتھ پیدا ہوئے۔بچوں کی پیدائش کے بعد والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے سائمن اور گرائمی کی پروفائل ایک سروگیسی ویب سائٹ سے دیکھی۔

میری حال ہی میں طلاق ہوئی تھی چنانچہ میں نے ان سے رابطہ کیا اور کے بچوں کی ماں بننے کی حامی بھر لی۔سائمن کا کہنا تھا کہ مجھے اور گرائمی کو بچے چاہئیے تھے لیکن ہمارے درمیان یہ کشمکش تھی کہ ان بچوں کا والد ہم میں سے کون ہو گا۔پھر ہمیں لاس اینجلس میں واقع ایک کلینک کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہم دونوں بیک وقت باپ بن سکتے ہیں۔جب انہوں نے ہمیں طریقہ بتایا تو ہم نے فوراََ سروگیٹ کی تلاش شروع کر دی۔