وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ایسی چیز چلانے کی منصوبہ بندی کر لی کہ تاریخ رقم ہو گئی ،زبردست خبر


وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ایسی چیز چلانے کی منصوبہ بندی کر لی کہ تاریخ رقم ہو گئی ،زبردست خبر آ گئی
اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ریلوے سٹیم انجن والی سفاری ٹرینز چلانے کی منصوبہ بندی کر رہاہے ۔
ٹائمز آف اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں کیلئے چلائی سٹیم انجن کی ٹرین روالپنڈی سے ٹیکسلا، پشاور سے اٹک پل اور کراچی سے خنجیر لیک تک چلائی جائے گی ۔ ریلوے منسٹری کے ایک حکام کا کہناتھا کہ یہ ٹرین نہ صرف ریلوے کو اچھے پیسے کمانے میں مدد دے گی بلکہ ملک اندر اور باہر سے آنے والے مسافروں کیلئے بڑی سہولت بھی ثابت ہو گی ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ ٹورزم ڈپارٹمنٹ اور پاکستان ریلویز نے تاریخی خیبر سٹیم سفاری ٹرین چلانے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے جو کہ صوبے میں سیاست کو فروغ دے گی