’’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار‘‘ ترسیلات زر میں اربوں ڈالرز


’’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار‘‘ ترسیلات زر میں اربوں ڈالرز کا زبردست اضافہ

فیصل آباد ۔ (ویب ڈیسک) ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب کو بھیجی جانیوالی ترسیلات زر میںایک بلین ڈالر سے زائد کااضافہ ہو گیاہے لہٰذا اگر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ترغیبات کااعلان کیاجائے تو وہ مزید زائد رقوم بھی پاکستان بھجوا سکتے ہیں جس سے ملکی معاشی حالت میں استحکام آسکتاہے۔
پاکستان بزنس مین فورم کے ترجمان نے بتایاکہ رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں یکم جولائی 2018ء سے 31دسمبر 2018ء تک سمندر پار پاکستانیوں نے 9.735بلین ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں ۔ انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال 2017-18 ء کے انہی ایام میں یہ شرح 8.357اور سال 2016-17ء کے مذکورہ مہینوں میں 7.792بلین ڈالر تھی۔
انہوںنے بتایاکہ رواں سال توانائی کے بحران اور بعض دیگر صنعتی ، کاروباری ، تجارتی مسائل کے باعث برآمداتی اہداف میں کمی واقع ہوئی ہے جس نے معاشی اہداف اور حکومتی ریونیو کو بھی متاثر کیاہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر تیزی سے گرتی ہوئی برآمداتی شرح میں بہتری نہ لائی گئی تو بجٹ میں اعلان کردہ 2018-19ء کے حکومتی ٹارگٹس پورا کرنا ناممکن ہو جائیگا۔ انہوںنے عالم اقوام میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے بھی بھرپور استفادہ کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے ۔