سعودی عرب اور قطر کی جانب سے ڈالروں کے اعلانات کے بعد پاکستان پر یوروز کی برسات کی خبر

اسلام آباد() عمران خان کی حکومت پاکستان پر نوٹوں کی بارشیں لا رہی ہے ، پہلے چین ، سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر، پر اب اہم ترین یورپی ملک فرانس نے بھی پاکستان کے ساتھ قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں، جن کی مالیے 130 ملین یورو ہے.
عمران خان تو دورہ قطر میں ہیں مگر پیچھے سے یورپی ملک فرانس نے ملک میں نوٹون کی بارش کر دی ہے ، پاکستان اور فرانس کے درمیان 130 ملین یورو قرضہ کا معاہدہ طے پا گیا۔ یہ معاہدہ پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کے فنانسنگ کیلئے ہے، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بیرٹی اور فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی ایمپرو نے معاہدے پر دستخط کئے، یہ منصوبہ محفوظ، متحرک اور یکجا ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرے گا جبکہ آلودگی اور توانائی کی کھپت کے حوالہ سے بھی منصوبہ ہو گا۔ یہ منصوبہ حکومت کی شہری خدمات اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اے ایف ڈی نے 880 ملین یورو کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس منصوبہ سے اربن ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو چین ، سعودی عرب ، یو اے ای اور قطرکی جانب سے بھی پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی ہے ، یاد رہے کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان پہلے سے ہی کئی معاہدے موجود ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی نہایت خوشگوار ہیں،