مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ، پاکستان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خوشخبری مل گئی، مائیکروسافٹ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اظہار کردیا ہے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سربراہ عالمی ادارہ صحت نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں صحت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نے وزیراعظم کو بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس کا خط بھی پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان کومائیکروسافٹ کے بانی کی جانب سے ارسال کردہ خط میں بل گیٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ مائیکروسافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتا ہے۔
پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور صحت عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

واضح رہے ٹیکنالوجی کی دنیا میں مائیکروسافٹ کا سب سے اہم شمار ہوتا ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں ایک انقلا ب برپا کیا جاسکتا ہے۔ جس سے نوجوانوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان اپنا ایک الگ مقام پیدا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی برآمدات بڑھانےاور سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے غیرملکی دورے بھی کیے وزیراعظم نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے اور سازگار ماحول فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔جس کے باعث سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رحجان نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔