پاناما اور جعلی اکاونٹس کی جے آئی ٹی کی رپورٹس ریاستوں کی ناکامی کی کیس سٹڈی ہیں : عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاو¿نٹس کی جے آئی ٹی کی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی اور قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک 'کیس سٹڈی' قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، پاناما اور جعلی اکاو¿نٹس کی جےآئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح غربت اور قرض میں ڈوبتی ہیں۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ جس طریقے اور جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا، وہ ناقابل یقین ہے۔وزیراعظم نے مزید لکھا، مجھے ان لوگوں پر حیرت ہے، جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں۔