سابق حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی ،ْ نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ،ْ عمران خان

اسلام آباد (24 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی اور نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر بات چیت کی گئی ،ْ وزیراعظم عمران خان کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ہے، حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی، صرف 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، لیکن اتنے بڑے قرضے کے بعد بھی عوام کی حالت نہ بدل سکی بلکہ اس کے برعکس عوام غریب سے غریب تر ہوگئے۔