سعودی عرب، چین اور ملائیشیا کے بعد کس طاقتور ملک نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ کی دعوت دے دی؟ جان کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ترکی کی دعوت دے دی جبکہ ترک صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو وزیراعظم آفس اسلام آباد پہنچے ، جہاں سلیمان سوئلو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ،
ملاقات میں ترک وزیرداخلہ نے وزیراعظم عمران خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ترک قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔ سلیمان سوئلو نے ترک صدرکاخصوصی پیغام بھی وزیراعظم عمران خان کودیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان ترکی میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم امورپرگفتگو کی گئی۔ ترک قیادت نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ترک وزیرداخلہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک حالیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترک قیادت اورصدرکودورہ پاکستان کی دعوت دی۔ خیال رہے ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان آج صبح ہی پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کااستقبال کیا تھا۔ یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئے لوگ اور نئی حکومتیں آتی رہتی ہیں مگر اصل دوستی عوام سے ہے۔ ہمارے تعلقات میں سر فہرست دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں، ناموس رسالت کیلئے ہر قدم پر
پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصانات اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو عالمی پلیٹ فارم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کے حل پرایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس سے قبل ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران سلیمان سوئلو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کااستقبال کیا۔ سلیمان سوئلو دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔ آرمی چیف سے ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے اور مل کر کام کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا۔